ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی کی چیئرمین نیپرا سے ملاقات

195

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی صلاح الدین رحیمی اور انجینئر صابر حسین قائم خانی نے چیئرمین نیپراتوصیف فاروقی سے ملاقات کی۔ 22 جولائی کو لطیف آباد نمبر 8 اکبری مسجداور 19 جون کو اسلام آباد چوک پر ٹرانسفارمر پھٹنے سے قیمتی جانوںکے ضیاع سمیت حیسکو کے ناقص و بوسیدہ نظام سے متعلق آگاہ کیا۔ اراکین اسمبلی نے بتایا کہ حادثات معمول بن چکے ہیں، حیسکو کا پورا نظام بوسیدہ ہوچکا ہے،ٹرانسفارمرز گنجائش سے کم،تاریں بوسیدہ اورپول اپنی مدت پوری کرچکے ہیں۔ ملازمین کی تعدادبھی پوری نہیں ، معمولی خرابی کی درستی میں بھی کئی دن لگ جاتے ہیں۔لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا عوام پر ڈیڈکشن بلز کا بوجھ ڈالا جاتا ہے۔انہوںنے چیئرمین نیپرا سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا کردار ادا کرےں۔ اس موقع پرچیئرمین نیپرا نے بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی اور حیسکو کے مسائل پر کمیٹی قائم کی ہے،جلد ہی نوٹس جاری کرکے قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔