جامشورو سے گرفتار 5ڈکیت عدالت میں پیش، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

219

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جام شورو میں ڈکیتی کے ملزمان کو انسداددہشت گردی کی عدالت حیدرآباد میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ملزمان کو 5دن کے جسمانی وتفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ گزشتہ روز جام شورو کی واپڈا کالونی میں ایک گھر میں داخل ہو کر مرد،خواتین اور بچوں سمیت 32افرادکویرغمال بنانے والے 5ڈکیت قادر بخش ، محمد حسین ، نور محمد، علی جان اور قادر بخش کو جام شورو پولیس نے انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا ،عدالت نے ملزمان کو 5دن کے جسمانی وتفتیشی ریمانڈ پر جام شورو پولیس کے حوالے کردیا۔