گردشی قرضے کے بہاﺅ میں نمایاں کمی ہوئی ہے، حماداظہر

75

اسلا م آباد (آن لائن) وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت گردشی قرضے کے بہاومیں نمایاں کمی ہوئی ہے ،مالی سال 2020-21 میں گردشی قرضے میں صرف 130 ارب روپے کا اضافہ ہوا،گزشتہ سال کی نسبت گردشی قرضے کے بہاو¿ میں 408ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں عالمی بنک کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ وزیر توانائی نے عالمی بینک کے وفد کو توانائی کے شعبے سے متعلق حکومتی اقدمات پر بریفنگ دی ۔ حماد اظہر کا کہناتھا کہ حالیہ موسم گرما میں بجلی کی طلب میں 20 فیصد اضافہ توانائی شعبے کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔ رواں مالی سال کے اختتام تک ترسیلی صلاحیت میں مزید اضافہ کیاجائے گا۔ حکومت نے اس مقصد کے لیے فنڈز مختص کردیئے ہیں۔