اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ایک چیز کے پی ایل نے ثابت کی ہے کہ ہندوستان اور اور مودی سرکار کی دم پر پاو¿ں رکھا ہے، میں نے کہا تھا وہاں سے چیخوں کی آواز آئے گی، کے پی ایل پہلے ہی کامیاب ہو چکا ہے۔ کے پی ایل مظفرآباد ٹائیگرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا میں نے کہا تھا کہ جو اسٹیڈیم کے سامنے
چھولے بیچ رہا ہوگا ریڑھی والا ہوگا اسکی چاندی ہوگی۔اپ نے کے پی ایل کے ذریعے تاریخ رقم کی ہے۔یہ ایک سنہری موقع ہے کہآپ کے کرکٹرز سامنے آئیں۔ہمارا چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ہماری حکومت کی طرف سے سپورٹ رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔