اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 163.90روپے ہوگئی

129

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 163.50روپے اور قیمت فروخت 163.60روپے پر بدستور برقرار رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر10پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 163.60 روپے سے کم ہو کر163.50روپے اور قیمت فروخت164روپے سے کم ہو کر 163.90 روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یور کی قیمت خرید192.50روپے سے کم ہو کر192روپے پر آ گئی ۔