قومی مینز تھروبال چیمپئن شپ کے آج شروع ہوگی

130

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی مینز تھروبال چیمپئن شپ آج سے ناران میں شروع ہوگی، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہچیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اور چیمپئن شپ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی، کلیگن، آغا خان یوتھ اسپورٹس بورڈ، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔