تیمور خان بھٹی نے ارشد ندیم کوٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی

178

لاہور ( جسارت نیوز) صوبائی وزیر وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے ٹوکیو میں پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ویڈیو کال کے ذریعے ارشد ندیم کوٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اتھلیٹ ارشد ندیم نے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سر، آپ نے مسلسل تعاون کیا اور حوصلہ افزائی کی جس پر شکرگزار ہوں،آپ نے اولمپکس کی تیاری کے لئے سہولیات فراہم کیں اور ہر موقع پر میرے ساتھ تعاون کیا۔