ایف پی سی سی آئی میں مس منیجمنٹ اور اقرباء پروری عروج پر ہے، مرتضیٰ مغل

127

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ مس منیجمنٹ اور اقرباء پروری کی وجہ سے ایف پی سی سی آئی کے اخراجات بڑھ رہے ہیں جبکہ آمدنی کم ہو رہی ہے۔ حکومت صورتحال کا نوٹس لے کر اصلاح کرے یا ایڈمنیسٹریٹر تعینات کر کے اس ادارے کا کنٹرول خود سنبھال لے تاکہ اس ادارے کو تباہی سے بچایا جا سکے۔ ڈاکٹر مرتضی مغل نے ایک بیان میں کہا کہ ایف پی سی سی آئی پر برسر اقتدار بزنس مین پینل گزشتہ دو سال سے ایکسپورٹ ایوارڈ منعقد کروا سکا ہے اور نہ ہی اچیومنٹ ایوارڈز دیے گئے ہیں جس سے اس کی آمدنی ہیڈ آفس میں قائم دیگر کمپنیوں کے دفاتر تک محدود ہو گئی ہے۔ تجارتی تنظیموں کے وصول کی جانے والی سالانہ فیسوں اور ممبر شپ کی صورتحال بھی تسلی بخش نہیں ہے جبکہ بزنس کونسلوں سے ہونے والی آمدنی نصف سے بھی کم رہ گئی ہے۔