اٹلی کی برآمدات میں 49 فیصداضافہ اہم سنگ میل ہے، یو بی جی

159

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،صدر زبیر طفیل،سیکرٹریجنرل ظفر بختاوری،چیئرمین سندھ خالد تواب، ممبران ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی سمیت دیگر رہنماؤں نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں سال اٹلی کو کی جانے والے برآمدی حجم میں 786 ملین ڈالر کے اضافے کو اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی کو برآمدات میں 49 فیصد اضافہ وزارت تجارت اور اٹلی میں پاکستانی سفارت خانے کی مشترکہ کوششوں کے باعث ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث اٹلی وبائی مرض کی تباہی کے باعث شدید معاشی بحران کا شکار رہا، اور اس کا جی ڈی پی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی کی مارکیٹ میں ٹیکسٹائل، لیدراور چاول، اٹلی ہماری برآمد میں اہم شراکت دار ہیں، اوربرآمدی اشیاء میں اضافہ کی گنجائش موجود ہے۔