سامبا بینک اور این ڈی سی ٹیک کے مابین اشتراک

160

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سامبا بینک نے جدیدترین ٹیمنوس کور بینکنگ پلیٹ فارم ( Temenos Core Banking Platform)کے نفاذ کے لیے این ڈی سی ٹیک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے۔دستخط کی اس تقریب میں شاہد ستار،سی ای او اورپریزیڈنٹ سامبا بینک اور مس عمارہ مسعود سی ای او ،اور پریزیڈنٹ این ڈی سی ٹیک کے ہمراہ دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹیوزبھی شامل ہوئے۔مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے بینک (سعودی نیشنل بینک)کے ذیلی ادارے سامبا بینک پاکستان نے جدید ترین بینکنگ ٹیکنالوجی ( ٹیمنوس کور بینکنگ پلیٹ فارم) کے نفاذ کے لیے این ڈی سی ٹیک کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کیے ہیں۔