سنگین معاشی بحران سے نکلنے میں مدد کی جائے، حنیف لاکھانی

101

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن( پائما) کے سینئر وائس چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر حنیف لاکھانی اورپائما کے وائس چیئرمین و کنوینر ایف پی سی سی آئی یارن ٹریڈنگ قائمہ کمیٹی فرحان اشرفی نے وفاقی بجٹ میں اعلان کردہ کم سے کم اجرت20 ہزار روپے کے برعکس سندھ حکومت کی جانب سے 25ہزار روپے کم سے کم اجرت مقرر کرنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق اور دیگر صوبوں کی طرح سندھ بھی میں یکساں بنیاد پر کم سے کم اجرت20 ہزار روپے مقرر کی جائے ۔