بے دین عناصر غیر ملکی ایجنڈے کو بڑھاوا دے رہے ہیں‘ جاوید قصوری

96

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی وے پر بانی پاکستان قائد اعظم کے پورٹریٹ کے نیچے نیم برہنہ فوٹو شوٹ کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کرنے اورکرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مادر پدر آزاد خیال افراد ملک کے اسلامی اقدام اورتشخص کو پامال کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ قوم کو پوری قوت کے ساتھ ان کا راستہ روکنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبل از یں لاہورکے تاریخی مقامات پر بھی اس قسم کی گھناﺅنی اورشرمناک حرکات کی جاتی رہیں ہیں۔ اگر ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ذمے داران کو کڑی سزائیں مل جاتیں تو یہ سلسلہ بند ہوجاتا، مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا ۔نوجوان نسل کو بے راہ روری اورہم جنس پر ستی کی تربیت دینے والوں کو نشان عبرت بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا اوراس میں اسلامی نظام حیات ہی چل سکتا ہے۔چند بے دین عناصر غیر ملکی ایجنڈوں کو آگے بڑھانے کا کام کررہے ہیں۔جماعت اسلامی پاکستان کے اسلامی تشخص کو مجروع اورفحاشی وعریانیت کو فروغ دینے والوں کا راستہ روکتی رہے گی۔