توہین عدالت کی درخواست پر وزارت انسانی حقوق سے دستاویزات طلب

249

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے خصوصی اساتذہ کی ترقی سے متعلق عدالتی حکم پر عدم عملدرآمدکیس میں خصوصی اساتذہ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وزارت انسانی حقوق سے متعلقہ دستاویزات طلب کرلیں۔ بدھ کو عدالت نے خصوصی اساتذہ کو عدالتی حکم کے ڈیڑھ سال بعد بھی ترقی نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت انسانی حقوق کے ڈپٹی ڈائریکٹر سےکہا کہ عملدرآمد کر دیا ہے تو دستاویز ہمیں دکھا دیں‘ ابھی درخواست نمٹا دیتا ہوں۔