راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آج یو م استحصال کشمیر منائے گی

207

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف آج یو م استحصال کشمیر منائے گی۔ اس موقع پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے شہر بھر میں بینرز آویزاں کیے جائیں گے اور یکجہتی واک بھی کی جائے گی۔ آج کے دن اس جدوجہد آزادی کو سلام عقیدت پیش کیا جائے گا جو کشمیری عوام نے پچھلے 70 سال سے جاری رکھی ہو ئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق آج 5 اگست کوپورے پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آفس میں سینئر مینیجر آپریشنز محمد حسنین کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔