ریلوے کی مزید 18ٹرینوں کی نجکاری کا مرحلہ مکمل

157

فیصل آباد (آن لائن) پاکستان ریلوے کی طرف سے مزید18 ٹرینوں کی نجکاری کا مرحلہ مکمل کر لیا۔ مختلف کمپنیوں کی طرف سے ٹرینوں کی نجکاری کے حوالے سے سب سے زیادہ بولی دینے والی پراکس، ایس ایس آر، راس لاجسٹک‘ اے اے انٹرپرائز، اتحاد کارگو‘ عمران انٹرپرائزر کو ٹھیکے دیے گئے۔ پاکستان ریلویز ایڈوائزردی اینڈ کنسلٹنی سروسز نے تیزگام1585ملین، علامہ اقبال ایکسپریس1146ملین،ہزارہ ایکسپریس970ملین، ملت ایکسپریس1185 ملین، قراقرم ایکسپریس 1840ملین‘ پاکستان ایکسپریس1330 ملین‘ سبک رفتار221 ملین‘ لاثانی ایکسپریس 43 ملین میں ٹھیکا نیلام ہوا جبکہ ایس ایس آر گروپ نے بہاﺅالدین زکریا ایکسپریس 980 ملین، شاہ حسین ایکسپریس نائٹ کوچ1266 ملین، رحمان بابا ایکسپریس1260 ملین، اسلام آباد ایکسپریس250 ملین، میانوالی ایکسپریس90 ملین، اے اے انٹرپرائز نے سبک خرام257 ملین، راول ایکسپریس265 ملین، آر اے اے ایس (راس لاجسٹک)نے جعفر ایکسپریس1060 ملین اتحادکارگو نے راول ایکسپریس258 ملین، عمران انٹرپرائز نے غوری ایکسپریس93 ملین میں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ ٹرینوں کی نجکاری کے حوالے سے حکمنامہ ضابطہ اخلاق کے تحت رقوم کی ادائیگی کے ساتھ دیگر قوائد وضوابط کو مکمل کرنے کے بعد ان کمپنیوں کے حوالے کیاجائے گا جو کہ مذکورہ ٹرینوں کو باضابطہ طور پر چلائیں گے۔