حیدرآباد ،ویکسی نیشن مراکز پر عوام کا رش ،ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں

114

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآبادمیں لاک ڈا¶ن کے باعث پانچوین روز بھی شہر کے تمام بڑے کاروباری مراکز بند رہے ویکسینیشن مراکز پر عوام کے رش نے ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں لاک ڈا¶ن کے پانچویں روز بھی شہر کے اہم تجارتی مراکز شاہی بازار، ریشم بازار، کلاتھ مارکیٹ، لطیف آباد کی کلاتھ مارکیٹ،صدر، بوہری بازار، تلک چاڑی،گل سینٹر، کھو کھر محلہ، گاڑی کھاتہ سمیت دیگر بند رہے جبکہ چھوٹے بازاروں میں جزوی طور پر دکانیں کھلی رہی ،دوسری جانب ویکسی نیشن مراکز پر عوام کا رش بڑھ گیا ،رش بڑھنے کی وجہ سے عوام نے ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں، لمبی قطاروں میں لوگ ایک دوسرے سے جڑ کر گھنٹوں کھڑے رہے، انتظامیہ کو بھی سماجی فاصلے کا بالکل بھی خیال نہیں آیا،ویکسی نیشن مراکز پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کو بھی ایس پیز پر عمل درآمد کروانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے جس کے باعث کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے ۔