لورالائی،بس اور وین میں تصادم، 2افراد جاں بحق،3 زخمی

131

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے علاقے لورالائی میں بس اور وین میں تصادم کے نتیجے دو افراد جاں جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق لورالائی ڈیرہ غازی خان روڈ پر گزشتہ روز صبح تقریباً 8 بجے کے قریب بس اور وین میں تصادم ہوا ،جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے اور تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سردار محمد اور عبدالمتین سکنہ ڑوب کے نام سے ہوگئی۔ زخمی ہونے والوں کو لورالائی ٹیچنگ اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیاگیا۔ میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔