جیکب آباد،فود اتھارٹی کی کارروائی ،مضر اشیا ضبط جرمانے عائد

189

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،ہوٹلوں اور دودھ کی دکانوں پر چھاپے ،ملاوٹی دودھ رکھنے پر ہوٹلوں اور دودھ فروشوں پر ایک لاکھ30 ہزار جرمانہ عائد۔تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات کے بعد فوڈ اتھارٹی لاڑکانہ کی ڈائریکٹر عائشہ جونیجو کی ہدایت پر جیکب آباد میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گزرشتہ روز کارروائی کی قائد اعظم روڈ،ٹاور روڈ پر ہوٹلوں اور فیملی لائن میں دودھ کی دکان پر اچانک چھاپے مارے تو کھلبلی مچ گئی، ہوٹل اور دکان میں موجود دوھ چیک کیا گیا تو ملاوٹ شدہ نکلا جس پر ملاوٹی دودھ کو اسی وقت ضائع کیا گیا اور ایک لاکھ تین ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی سندھ عائشہ جونیجو نے رابطے پر بتایا کہ ہوٹلز اور دکانوں پر چھاپے کے دوران گندگی نظر آئی صفائی کے کوئی انتظامات نہیں تھے دودھ میں پانی ،کیمکل اور پائوڈر ملا ہوا پایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا اور لاک ڈائون کی وجہ سے کا م اور کارروائی متاثر ہوئی ہمیں عوام کی صحت عزیز ہے ،ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف پورے ریجن میں کارروائیاں شروع کی گئی ہیں ہوٹلز کو رجسٹر کیا جا رہا ہے ہوٹلز ،بیکریز ،مٹھائی ،جوس اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ دکان میں صفائی کے انتظامات بہتر کریں مختلف اوقات میں جائزہ لیا جا تا رہے گا۔