شہدادپور،پولیس منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے لگی

148

شہدادپور(نمائندہ جسارت )شہدادپور میں بے امنی عروج پر، شہر کے واپڈا روڈ پر کار ٹیکسی ڈرائیور کو رسیوں سے باندھ کر سخت تشدد کرنے کے بعد کار چھین لی گئی جبکہ شہر کے ابدال نگر کالونی میں وائٹل کی ایجنسی سے 86 ہزار روپے لوٹ کرفرار ہونے میں کامیاب جبکہ شہدادپور پولیس شہر میں منشیات فروشوں سے ماہانہ وصول کرنے میں مصروف ۔ تفصیلات شہر کے واپڈا روڈ سے نواب شاہ کے ٹیکسی ڈرائیور کاشف رضا آرائیں سے تین مسلح ڈکیتوں نے کار ڈرائیور کو آم کے باغات میں لے جاکر سخت تشدد کرنے کے بعد ٹیکسی ڈرائیور کو رسیوں سے باندھ کر مہران کار چھین کر فرار ہوگئے جبکہ شہر کے ابدال نگر کالونی میں وائٹل چائے کی پتی کی ایجنسی سے مسلح افراد نے سفیان آرائیں سے86 ہزار نقد اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار جبکہ شہدادپور پولیس چوروں لٹیروں اور ڈکیتیوں کو گرفتار کرنے کے بجائے شہر کے منشیات فروشوں سے ماہانہ وصول کرنے لگی۔