کھپرو تعلقہ اسپتال سہولیات سے محروم، ایکسرے مشین خراب

167

کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو تعلقہ اسپتال سہولتوں سے محروم، ڈاکٹر مریضوں کا بہتر چیک اپ نہیں کرتے، اسپتال کی ایکسرے مشین کئی ماہ سے خراب، الٹرا ساؤنڈ ٹیکنیشن غائب، لیبارٹری میں کیمیکل کی کمی، حادثے یا کوئی بھی مریض آتا ہے تو اس کو حیدرآباد ریفر کرتے ہیں، شہریوں کا شہید چوک پر احتجاج۔ تعلقہ کھپرو آبادی کے لحاظ سے دیگر سب تعلقوں سے بڑا ہے، مگر افسوس کہ تعلقہ اسپتال کھپرو میں کروڑوں روپے کا بجٹ آنے کے باوجود ایک سرنج بھی میسر نہیں۔ کھپرو تعلقہ اسپتال سہولتوں سے محروم، ڈاکٹر مریضوں کا بہتر طریقے سے چیک اپ اپ نہیں کرتے، ذاتی کلینک میں ٹائم دینے لگے، اسپتال کی ایکسرے مشین کئی ماہ سے خراب ہے، الٹرا ساؤنڈ ٹیکنیشن غائب، لیبارٹری میں کیمیکل کی کمی، حادثے یا کوئی بھی مریض آتا ہے اس کو حیدرآباد ریفر کرتے ہیں۔ مظاہرین آزاد کنبھر، شوکت بردی، حاجی شاد راجڑ اور دیگر نے شہید چوک پر احتجاج کرتے ہوئے کہا تعلقہ اسپتال کھپرو کا نام ریفر سینٹر ہونا چاہیے، جہاں پر کسی بھی مریض کو بہتر علاج کی کوئی سہولت موجود نہیں۔ مظاہرین نے ڈی جی صحت اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلقہ اسپتال کھپرو میں عوام کو علاج کی بہتر سہولت دی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔