جماعت اسلامی جشن آزادی بھرپور انداز منائیگی،شفیق الرحمن

113

شہدادپور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی یوتھ شہدادپور کا خصوصی اجلاس تعلقہ صدر شفیق الرحمٰن شیخ کی زیر صدارت المرکز اسلامی شہدادپور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں شعیب بھٹی،محمد علی خاصخیلی،شجاع محمد خاصخیلی سمیت تمام ممبرز اور ذمے داران نے شرکت کی۔اجلاس میں جشن آزادی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے تعلقہ صدر جے آئی یوتھ شفیق الرحمٰن شیخ نے کہا کہ الحمداللہ جماعت اسلامی ہرسال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائے گئی۔14اگست کو عظیم الشان بائیک ریلی نکال کر پاکستان سے محبت کا اظہار کریں گے۔یوتھ ریلی ان شاء اللہ شہدادپور کی سب بڑی اور تاریخی ریلی ہوگی جس کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔شفیق الرحمٰن شیخ نے مزید کہا کورونا وائرس کی صورت میں پورا ملک ایک آزمائش سے دوچار ہے ہمیں اللہ رب العزت کے حضور اجتماعی و انفرادی طور پر توبہ و استغفار کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ ملک سے یہ وبا جلد ختم ہوسکے۔