ماہم زیادتی کیس‘ملزم کا عدالت میں اعتراف جرم

127

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی سٹی کورٹ کورنگی زمان ٹائون میں6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت۔ ملزم ذاکر عرف انڈولہ نے عدالت کے روبرو جرم کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کے اعترافی جرم کے ابتدائی نکات سامنے آگئے، ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ6 سالہ ماہم کو27 جولائی کو اغوا کیا تھا، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خوف کے باعث قتل کردیا، بچی کے قتل کے بعد لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی۔ عدالت نے اعتراف جرم کے بعد ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزم کی تصویر میڈیا پر جاری ہونے کے باعث شناخت پریڈ کی کارروائی موخر کردی گئی۔ مقدمے میں2 چشم دید گواہوں کے بھی بیانات قلمبند کیے گئے، جن کا کہنا تھا کہ گواہوں نے لاش کو کچرا کنڈی میں پھینکتے دیکھا۔