پنجاب میں سیکورٹی اداروں کا آپریشن کالعدم تنظیم کے 16 دہشت گرد گرفتار

318

لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک )سیکورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی، دہشت گرد حکومتی تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی نے لاہور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 4 دہشت گرد گرفتار کرلیے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے،خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سے کالعدم دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ان دہشت گردوں میں محمد فرحان ، محمد ارشد اور مظہر عباس شامل ہیں۔گرفتار دہشت گرد حکومتی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔اسی طرح لاہور سے تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عطاالرحمن کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔دہشت گرد عطاالرحمن کے قبضے سے چندہ جمع کرنے والی رسیدیں اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔اسی طرح مختلف کارروائیوں میں سرگودھا اور میانوالی سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 12 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔