ـ6 کنٹونمنٹ بورڈز میں 484 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

220

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو 7اگست2021ء تک اپنے نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے، اس ضمن میں پارٹی سربراہ خودیاسربراہ کی جانب سے مقرر کردہ کوئی مجاز نمائندہ ٹکٹ جاری کر سکتا ہے ۔ پارٹی سربراہ کی طرف سے ایسے مجازنمائندگان جو پارٹی ٹکٹ جاری کر سکتے ہیں ان کے نام ،ولدیت ، پارٹی عہدہ اور نمونہ دستحط چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو 7اگست2021ء تک ارسال کرنا ہوںگے جس کے بعد13اگست2021 ء کو پارٹی ٹکٹ کے مطابق ریٹرننگ افسران امیدواروں کو پارٹی نشانات الاٹ کریں گے۔علاوہ ازیں کراچی میں 12ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں 484 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔منوڑہ کنٹونمنٹ کے 2وارڈز میں 8 امیدواروں نے فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کے 10 وارڈز میں 125 امیدواروں نے ،کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے 5 وارڈز میں 67 امیدواروں ،کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے 10 وارڈز میں135 امیدواروں ،ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے 10 وارڈز میں 90 امیدواروں کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کے 5 وارڈز میں 59 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 7 اگست تک منظور یا مسترد کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، انتخابات کے لیے 13 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔12 ستمبر کو کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی۔