برلن :5اگست کے بھارتی اقدام کیخلاف سفارتخانے میں تقریب

128

برلن( رپورٹ: مطیع اللہ)مودی سرکار کی جانب سے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی اقدام و انسانیت سوز لاک ڈاؤن کے 2سال مکمل ہونے پر گزشتہ روز پاکستانی سفارتخانہ برلن نے یوم سیاہ منایا۔اس موقع پر سفارتخانے کے حال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سمیت تاجربرادری اور مختلف این جی اوز کی نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب سے سفیر پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 اگست 2019 میں لگنے والے لاک ڈاؤن کو پورے 2 سال ہوگئے۔جو کہ ایک طویل مدت ہے۔اور اس طویل مدت میں کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔80 ہزار سے زاید کشمیری مسلمان اس آزادی کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔جو کہ 5 اگست سے پہلے کیاعدادوشمار ہیں اب مزید وہاں کیا ہورہا ہے کسی کو نہیں پتا کیونکہ نہ وہاں کوئی میڈیا پہنچ سکتا ہے اور نہ ہی کشمیری عوام باہر کی دنیا سے رابطہ کرسکتے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا ایک ہی حل ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کشمیری مسلمانوں کی خواہش اور امنگوں کے مطابق کرایا جائے۔ انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو بھارت نے جو کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں اسی سلسلے میں جرمنی سمیت دنیا بھر میں مختلف تقریبات و احتجاج مظاہرہ کیے جارہے ہیں تاکہ ان مظلوم کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچ سکے۔