مکہ مکرمہ میں رابطۃ العالم الاسلامی کے زیرانتظام عراق کے سنی اور شیعہ علما کی کانفرنس

331
مکہ مکرمہ: رابطۃ العالم الاسلامی کے زیراہتمام عراق علما کانفرنس کی جارہی ہے

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کی مذہبی شخصیات کا ایک وفد سعودی عرب پہنچا۔ اس وفد نے بدھ کے روز ’’عراقی مذہبی مرجع شخصیات کے فورم‘‘ میں شرکت کی۔ یہ فورم مکہ مکرمہ میں رابطۃ العالم الاسلامی کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ اس کانفرنس کے ذریعے شرکا کو اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاقِ رائے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ساتھ ہی عراق میں سنی اور شیعہ آبادی کے درمیان تعلق بہتر بنانے کی کوشش کی گئی۔ اس دوران فرقہ واریت اور شدت پسندی کے عنوان سے خطاب کیے گئے۔ خیال رہے کہ 2003ء میں امریکی حملے کے بعد سے عراق ایک بار پھر فرقہ ورانہ لڑائی کا میدان بنا ہوا ہے، جہاں علاقائی طاقتیں اپنے اپنے مفادات کے لیے خانہ جنگی کو بھڑکانے کی کوششیں کرتی رہی ہیں۔ تیل سے مالامال عراق اس وقت نقض امن اور معاشی بدحالی میں نچلی ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔