جمہوریہ چیک میں ریل گاڑیاں ٹکراگئیں‘ 2 مسافر ہلاک

270
جمہوریہ چیک: ریل گاڑیوں کے درمیان تصادم کے مقام پر امدادی کارروائی کی جارہی ہے

پراگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جمہوریہ چیک کے مغربی حصے میں 2 مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ چیک وزیر ریلوے نے بتایا کہ ٹرینیں ٹکرانے کا یہ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا۔ مقامی حکام کے مطابق یہ ٹرینیں میلاویس نامی گاؤں میں ٹکرائیں۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، جب کہ درجنوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ہم مسافروں کو وہاں نے نکالنے میں مدد کر رہے ہیں۔ امدادی ادارے نے واقعے میں 50 کے قریب مسافر زخمی ہونے کی اطلاع دی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی کہ ٹکرانے والی ٹرینوں میں سے ایک میونخ سے پراگ کے درمیان سفر کرنے والی تیز رفتار ٹرین ہے۔