بیروت دھماکے کو سال بیتنے پر ملک گیر سوگ‘ پُرتشدد احتجاج

199
بیروت: بندرگاہ پر دھماکے کی جگہ احتجاج مظاہرہ کیا جارہا ہے‘ مظاہرین آنسوگیس سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) بیروت میں بندرگاہ کی تباہی کو ایک سال گزر گیا۔ اس موقع پر بدھ کے روز ملک گیر سوگ منایا گیا۔ ملک کے تمام اسکول اور دفاتر بند رہے، جب کہ حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین سمیت شہریوں نے جائے حادثہ اور دیگر مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسوگیس برسائی، جس کے باعث صورت حال کشیدہ ہوگئی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 4 اگست کو بیروت کی بندر گاہ پر ایک طاقت ور دھماکا ہوا تھا۔ جس میں 280 سے زائد افراد ہلاک، 6ہزار زخمی اور 3 لاکھ بے گھر ہو گئے تھے۔دھماکے کی وڈیوز نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا تھا۔