جماعت اسلامی شمالی کے تحت کے ایم سی کے تعاون سے جراثیم کش اسپرے

38

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت جراثیم کش اسپرے مہم کا افتتاح تقریب دفترضلع شمالی نارتھ کراچی میں منعقد ہوئی۔ امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے اسپرے مہم کاافتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا و دیگر وبائی امراض سے بچائو کے لیے الخدمت نے کے ایم سی کی گاڑیوں کے ذریعے ضلع شمالی کی گلی گلی میں جراثیم کش اسپرے مہم شروع کردی ہے۔ نارتھ کراچی،نیوکراچی،سرجانی ٹائون، تیسر ٹائون، گلشن معمار،گجرو،احسن آباد اور گڈاپ ٹائون میں گلی گلی اسپرے کیا گیا۔