ایڈمرل امجدخان نیازی کا شہدائے پولیس کوخراج عقیدت

183

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن پر جان نثار کرنے والے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ملک میں امن و استحکام کے قیام میں پولیس کا کردار قابل تحسین ہے،شہدائے پولیس کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔