عبداللہ شاہ گوٹھ : بجلی کے نئے کنکشن میں مشکلات

155

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عبداللہ شاہ گوٹھ کے مکینوں کو بجلی کے نئے کنکشنز کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی ضلع شرقی کے نائب صدر نعمان الیاس سے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ ویلفیئر ایسوسی ایشن یوسی 30 اسکیم 33 ضلع شرقی کے عہدیداروں نے ملاقات کی وفد کی قیادت جنرل سیکرٹری منصور علی سامتھیو کررہے تھے۔ وفد نے نعمان الیاس کو عبداللہ شاہ گوٹھ میں کے الیکٹرک کے نیو کنکشنز میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔ نعمان الیاس نے وفد کو یقین دلایا کہ عبداللہ شاہ گوٹھ میں کے الیکٹرک سے متعلق تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے۔ اس موقع پر نگراں دیہی کمیٹی حماداللہ بھٹو اور نائب ناظم علاقہ سکندر دھامرہ بھی موجود تھے۔