ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے نادرا کے دفاتر میں رش

192

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے لاک ڈاؤن کے دوران رش میں اضافہ میں ہوگیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے تمام دفاتر معمول کے مطابق آپریشنل ذمے داریاں نبھاتے رہیں گے۔ڈیفنس میں قائم نادرا میگا سینٹر کے انچارج عبداللہ احمد شیخ کا کہناہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی نادرا ملازمین اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران نادرا این سی او سی کی متعین کردہ گائیڈ لائن اور ایس او پیز کے تحت کام جاری رکھے گا۔سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق جولائی 31 سے 8 اگست تک کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، تاہم اس دوران نادرا دفاتر وفاق اور این سی او سی کی ہدایات کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔نادرا دفاتر کیلیے اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں، تاہم میگا سینٹر ڈیفنس، ناظم آباد اور سیمنز چورنگی سائٹ ایریا میں قائم نادرا دفاتر 24 گھنٹے فرائض انجام دے رہے ہیں۔