ضلع وسطی:الخدمت اورکے ایم سی کی مشترکہ اسپرے مہم

88

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہ حسن نے کہا ہے کہ کراچی کی تعمیر و ترقی میں جماعت اسلامی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ناظم آباد سے ناگن چورنگی تک بسنے والے لاکھوں عوام جماعت اسلامی کے کارکنان کی بے لوث خدمات سے مستفید ہوں گے۔ اس بات کا اظہار انہوں نے انجمن کمپلیکس سے کے ایم سی اور الخدمت کے اشتراک سے ضلع وسطی کے علاقوں میں شروع ہونے والی جراثیم کش اسپرے مہم کے آغاز کے موقع پر کیا۔ کے ایم سی کی جانب سے 10گاڑیاں اسپرے کے لیے لائی گئیں جس میں الخدمت کے رضا کاروں نے کیمیکل فراہم کیا اور ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد بشمول شادمان ٹاؤن تا ناگن چورنگی کے علاقوں میں اسپرے کیا گیا۔