کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر سے کروڑوں روپے کی شراب چوری

88

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی میں کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر سے کروڑو ں روپے مالیت کی شراب کی چوری کا انکشاف ہوا ہے ،جس کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کرا دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوری شدہ شراب مبینہ طور پر ڈیفنس کے ایک ڈیلر کو فروخت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چوری کی گئی غیر ملکی شراب 13ماہ قبل کسٹم انٹیلی جنس نے پکڑی تھی،حیرت انگیز طور پر شراب کا سیزر میمو بنا کر کیس عدالت میں پیش کیا گیا تھا،غیر ملکی شراب کی چوری کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کرادیا گیا ہے،کسٹم انٹیلی جنس دفتر میں ہمہ وقت 10سے زائد عملہ اور چوکیدار موجود ہوتے ہیں،دفتر میں کیمروں کی موجودگی کے باوجود شراب کی چوری حیران کن امر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوری شدہ شراب مبینہ طور پر ڈیفنس کے ایک ڈیلر کو فروخت کی گئی ہے۔