پریس کلب کے مرحوم اراکین اوراعزہ کیلیے دعائیہ تقریب

186

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب میں بدھ کو روزنامہ امت کے مدیر اعلیٰ رفیق فغان، سابق صدر کراچی پریس کلب صلاح الدین حیدر، سینئر فوٹو جرنلسٹ سعید اقبال، روزنامہ جسارت کے رپورٹر عبدالصمد تاجی‘ شین فرخ،منزہ انعام ،ابراہیم ویانی، زاہد رانا کی والدہ ، اقتدار انور کی والدہ ‘ خورشید عباسی کی خوش دامن ، مصطفی حبیب کے سسر ‘ محمد مہدی اور اکرام مہدی کی ہمشیرہ اور سینئرصحافی شارق حسین کی والدہ ،ممبر کراچی پریس کلب عدیل مصطفی اور ممبر پریس کلب سہیل جمالی کے سسرسمیت دیگر مرحومین کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی ،سیکرٹری محمد رضوان بھٹی ،قب صغیر ، مقصود یوسفی ،عامر لطیف، سجاد عباسی، عابد حسین ، نصراللہ چودھری، فداعباسی، رفیق افغان مرحوم کے بھائی ناصر افغان ،رفیق افغان کے صاحبزادے علی اسد افغان ،مرحومین کے عزیزواقارب اور پریس کلب کے ممبران سمیت صحافیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔شرکانے اس موقع پر مرحومین کے اہل خانہ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔