‘ریگولر باؤلر نہیں تھا مگر اعتماد سے بولنگ کرتا ہوں’

322

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی ریگولر باؤلر نہیں تھا مگر ہمیشہ اعتماد سے باؤلنگ کرتا ہوں۔

پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ نے کہا ہے کہ  یقیناً بارش کی وجہ سے سیریز کے تمام میچز مکمل نہیں ہوسکے مگر جو میچ مکمل ہوا وہاں ہماری کارکردگی اچھی رہی۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی تھی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے سے اعتماد بڑھے گا ہمیں اس جیت کو انجوائے کرنا چاہیے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ میں کبھی بھی ریگولر باؤلر نہیں تھا مگر ہمیشہ اعتماد سے باؤلنگ کرتا ہوں بڑی دیر سے باؤلنگ کا انتظار کررہا تھا، جیسے ہی موقع ملا اس کا فائدہ اٹھایا۔

نئے کھلاڑیوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ محمد وسیم جونیئر نے سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے ہمیشہ کہتا ہوں کہ نئے لڑکے کو جب موقع دیں تو پورا موقع دیں خوشی ہے کہ وسیم جونیئر کو سیریز میں پورا موقع دیا گیا۔