سعودی عرب میں طلبا کی ویکسینیشن ؛ تاریخیں پہلے سے بکُ

270

سعودی عرب نے طلبہ کے لیے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کے لیے تاریخیں بُک کر دیں۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ 12 سے 18 سال تک کے طلبہ ویکسینیشن مراکز پر پہنچ کر پہلی ‏خوراک حاصل کر سکتے ہیں ان کی تاریخیں پہلے سے بکُ کی جاچکی ہیں۔

اس کے حوالے توکلنا یا صحتی ایپ کے ذریعے بھی ویکسینیشن کی تفصیلات اور تاریخ کی ‏معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مملکت میں شہریوں کو ویکسین کی دوسرے ڈوز لگانے کا عمل جاری ہے ‏اور عمر کے لحاظ سے ‏‏‏‏دوسری خوراک لگائی جارہی ہے۔

شہریوں کو عمر کے حساب سے مرحلہ وار دوسری خوراک فراہم کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر 50 ‏‏‏‏‏سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو دوسری خوراک دی جارہی ہے۔

وزارت تعلیم نے واضح کیا ہے کہ طلبا اور تدریسی عملے کو بھی ویکسین کی دوخوراکیں لازمی ‏‏لگوانا ہوں گی، 29 اگست سے کھلنے والے اسکولز میں طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور عملے کی ‏‏ویکسینیشن ہونا ضروری ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے طلبا کو ویکسین کی دو خوراکیں لگوانا لازمی ہیں، ‏‎ ‎‎تدریسی عملے سمیت طلبہ کو چاہئے کہ پہلی فرصت میں دوسرے انجیکشن کے لیے وقت لے لیں ‏‏جبکہ جنہوں نے پہلی خوراک ابھی تک نہیں لی وہ فوری طور پر لگوالیں۔