سلامتی کونسل بھارت کو تخریبی سرگرمیوں سے روکے، وزیر خارجہ

275
” یوکرین سمیت تمام تنازعات کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کریں گے

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ بھارت کشمیر میں غیرقانونی اقدامات اور ان کے استصواب رائے کے حق کو چھیننا چاہتا ہے۔

وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کے صدر اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل بھارت کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں سے روکے اور کشمیریوں سے حق خودارادیت کے وعدے کو پورا کرے۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں یک طرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات کو دو سال مکمل ہونے پر ایک خط لکھا ہے، جس میں سلامتی کونسل کے صدر اور سیکرٹر ی جنرل اقوام متحدہ کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی بگڑتی ہوءصورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے نوآبادیاتی غیرقانونی قبضے کو مستحکم بنانے اور مقبوضہ خطے کی جغرافیائی اور انتخابی حدود میں ردوبدل کے لئے بھارت نے 5 اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات کئے۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ 5 اگست 2019 اور اس کے تحت تمام بھارتی غیرقانونی، یک طرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں،بھارت نے ان اقدامات کے ذریعے عالمی قانون، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کی۔

انہوں نےمزید کہا کہ کشمیریوں کو کچلنے کے لئے 9 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ خطے میں تعینات کی گئی ہے اور 15 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو غیرقانونی طورپر قید کررکھا ہے۔