کورونا ویکسین تبدیل کرکے لگانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، ماہرین

253

کورونا ویکسین سائنوفارم کے دونوں ڈوز کے بعد فائزر کا ایک ڈوز لگانے سے جسم میں کوویڈ وائرس کے خلاف زبردست قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ابوظبی کے شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی کے سینیئر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مختلف کوویڈ ویکسین کے ڈوز ادل بدل کر استعمال کرنا کورونا وائرس کے خلاف انتہائی مؤثر ہے جبکہ ابو ظبی کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے6 ماہ  پہلے سائنو فارم کا دوسرا ڈوز لگانے والوں کو اسی کی تیسری ڈوز بھی پیش کر ر ہے ہیں۔

دوسری جانب  جرمنی میں جاری تحقیق میں لوگوں کو پہلی ڈوز ایسٹرازینیکا کی لگائی گئی،  اُس کے 2 مہینے بعد دوسری ڈوز فائزر کی لگائی گئی تو پتہ چلا کہ دو مختلف ویکسین لگنے والوں میں قوتِ مدافعت 4 گنا زیادہ ہو گئی  ہے۔