یومِ شہدائے پولیس: آرمی چیف کی جانب سے شہدائے پولیس کو خراج عقیدت

339

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےپاکستان پولیس کے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن واستحکام کےلئےپولیس کا کردار قابل فخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج نے یوم شہداء پولیس پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام شیئر کیا اور بتایاہے کہ آرمی چیف نے یوم شہداء پرپاکستانی پولیس کے تمام شہداء کو سلام پیش کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پولیس نے فرض کی ادائیگی میں بےمثال قربانیاں دیں۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پولیس کے شہداء کا ملک کے امن و استحکام میں بڑا کردار ہے اور دہائیوں سے پولیس اہلکار جانفشانی سے فرائض انجام دے رے ہیں۔

Image

یاد رہے آج 4 اگست کو  ملک بھر کے مختلف شہروں میں شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور دفاتر اور تھانوں میں قران خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی ہیں۔