گورنر نیو یارک کو جنسی ہراسگی کے الزامات پر استعفیٰ دینا چاہیے، جوبائیڈن

274

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ گورنر نیو یارک کو جنسی ہراسگی کے الزامات پر استعفیٰ دینا چاہیے۔

نیو یارک اٹارنی لیتیتا جیمز نے چار ماہ کی  تفتیش کے بعد اپنی 165 صفحاتی رپورٹ میں بتایا تھا کہ  اینڈریو کُومو نے ایک سے زائد خواتین سے جنسی زیادتی کی تھی جسے گورنر کومو نے مسترد کر دیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کئی خواتین کو ہراساں کیااینڈریو کومو وفاقی اور ریاستی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ گورنر نیو یارک کو جنسی ہراسگی کے الزامات پر استعفیٰ دینا چاہیے اچھا ہوگا کہ گورنر مستعفی ہو جائیں۔

نیو یارک کے گورنر استعفی دے دیں تو اچھا ہوگا:جو بائیڈن

اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی   گورنر اینڈریو کومو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خواتین کی ہمیشہ تعریف کرتی ہوں جو سچ بولنے کیلئے آگے آئیں۔

دوسری جانب نیو یارک میں کورونا پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں  ان ڈور سروس کیلئے ویکسین سرٹیفیکٹ دکھانا لازمی قراردیا گیا ہے۔

میئر نیویارک کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس،جم اورتفریحی مقامات پر ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا لازم ہوگا، یہ بہت اہم فیصلہ ہےویکسی نیشن کی حوصلہ افزائی ہوگی۔