چیلنجز سے نمٹنے کیلئے  جدید ترین پیشرفت سے آگاہ رہنا ضروری ہے، آرمی چیف

209

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا،آرمی چیف کی  یادگارشہداء پر حاضری،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) آرمی چیف نے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے  جدید ترین پیشرفت سے آگاہ رہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ کے اعلیٰ معیار ، پیشہ ورانہ مہارت اورآپریشنز میں بھرپور شرکت کو سراہا تے ہوئے کہا کہ کمانڈرز ہر سطح پر اعلیٰ  پیشہ ورانہ  معیار کے حصول پر توجہ مرکوزرکھیں۔