اسلام آباد کے ویکسینیشن مراکز ہفتے بھر کھلے رکھنے کا فیصلہ

360

حکومت نے ویکسین لگانے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ویکسینیشن مراکز کی ہفتہ وار چھٹی ختم کر دی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ویکسی نیشن سینٹرز کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اسلام آباد کے بڑے ویکسی نیشن سینٹرز ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔

 ویکسینیشن مراکز پورے ہفتے کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق  سیکٹر ایف نائن ماس ویکسی نیشن سینٹر ہفتہ بھر کھلا رہے گا۔

مز، پولی کلینک اورترلائی ویکسی نیشن سینٹر زبھی ہفتہ بھر  کھلے رہیں گے  جب کہ فیڈرل گورنمنٹ اسپتال، سی ڈی اے، شاہ اللہ دتہ ویکسی نیشن سینٹربھی  7 دن کھلا رہے گا۔

اسلام آباد میں ساتوں ویکسی نیشن سینٹر صبح 8 تا رات 8 تک کھلے رہیں گے اور کوئی چھٹی نہیں ہو گی۔