گھی، خشک دودھ و دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

575

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، خشک دودھ سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں 34 روپے تک فی کلو اضافہ ہوا ہے جب کہ مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 46 روپے تک فی لیٹر مہنگے ہوگئے۔

بچوں کا خشک دودھ 10 سے 40 روپے تک مہنگا کردیا گیا، شیمپو کی بوتل کی قیمت 4 سے 20 روپے تک بڑھا دی گئی، کپڑے دھونے کا سرف 6 سے 45 روپے تک مہنگا جب کہ نہانے کے صابن کی قیمت میں 3 سے 7 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔

اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔