شوکت خانم اسپتال کراچی کی تعمیر شیڈول کے مطابق جاری ہے، وزیراعظم

257

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی تعمیر شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے آج صبح ٹوئٹر پر کراچی میں تعمیر ہونے والے شوکت خانم اسپتال کی تصاویر شیئر کیں۔ وزیراعظم نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اسپتال کی تعمیر شیڈول کے مطابق جاری ہے، اگلے سال دسمبر میں اسپتال کا افتتاح کر دیا جائے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ یہ اسپتال لاہور کے شوکت خانم اسپتال سے دو گنا بڑا اور جدید آلات سے لیس ہوگا۔