عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

308

لاہور: پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ری ہیب پروگرام کی کڑی ہے، عمر اکمل کا ری ہیب پروگرام اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا، ری ہیب پروگرام میں اب تک عمر اکمل نے اینٹی کرپشن لیکچر میں بھی شرکت  کی۔

پی سی بی کے مطابق عمر اکمل نے محکمہ سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن کے سوالات کے جوابات  بھی دیے، عمر اکمل رواں  سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔