مہنگا ایل این جی معاہدہ بہت بڑا اسکینڈل ہے،نیئر بخاری

169

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے ایل این جی مہنگی قیمت پر خریدنے کے معاملہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ ایل این جی کی مہنگی قیمت پر خریداری نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں ۔ایل این جی کی موجودہ خریداری تاریخ کی سب سے مہنگی خریداری کا معاہدہ ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ شفافیت کے دعویداران کے دور حکومت میں تاریخ کا سب سے بڑا مہنگا معاہدہ ایک بہت بڑا اسکینڈل ہے ۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے پی ٹی آئی دور حکومت کو مہنگا میگا ا سیکنڈلز دور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سرکار کا دور حکومت روز بروز بڑھتے میگا ا سیکنڈلز پر عمران خان مہنگا میگا اسیکنڈلز دور حکومت بن گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگا معاہدہ ایل این جی کی تہہ تک پہنچنے کےلیے پتہ لگایا جائے کہ ایل این جی کی مہنگی خریداری کا مالی فائدہ کس نے لیا ہے۔