پنجاب کے احسن رمضان نے انڈر17 اسنوکر چمپئن شپ جیت لی

196

لاہور(جسارت نیوز)پنجاب کے احسن رمضان نے پہلی انڈر 17 اسنوکر چمپئن شپ جیت لی۔ گذشتہ روز پاکستان بلیرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایس بی کوچنگ سنٹر لاہور میں چمپئن شپ کا فائنل میچ میں احسن رمضان اور حمزہ الیاس کے درمیان کھیلا گیاجس میں پنجاب کے احسن رمضان نے حمزہ الیاس کو 2-5 سے شکست دے کر چمپین شپ اپنے نام کرلی۔