جونیئر ٹینس ٹریننگ کیمپ کا آغاز آج سے ہوگا

149

پشاور(جسارت نیوز)خیبرپختونخوا اسپورٹس بورڈ اور خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ڈی جی اسپورٹس کے پی جونیئر ٹینس ٹریننگ کیمپ آج سے پشاورا سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شرو ع ہوگا جو کہ 25 اگست تک جاری رہیگا، کیمپ کا باضابطہ افتتاح ڈی جی اسپورٹس اسفندیارخان خٹک کرینگے ان کے ہمراہ دائریکٹر پراجیکٹ مراد علی مہمند ، ڈائریکٹر اسپورٹس سید ثقلین شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود ہونگے ۔ اس سلسلے میں صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر اور صدر ڈی آئی جی سلیم مروت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں یہ ٹریننگ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے جس میں دبئی کے ٹینس کوچ احسان اللہ کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے پہلا سیشن صبح 7سے 11 اور دوسرا سیشن 4 سے 7بجے تک منعقد ہوگا ڈی جی اسپورٹس اسفندیار خان خٹک 4 اگست کو باقاعدہ طور پر کیمپ کا افتتاح کریں گے کیمپ میں انڈر10 ‘انڈر12 ‘انڈر 14 اور انڈر16 کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ان میں انٹرنیشنل کھلاڑی کاشان عمر ‘ انڈ 14 نمبر ون ‘حامد اسرار ‘عزیر خان ‘کامران ‘حسیب خان‘انڈر10 نمبر ون ایم شایان آفریدی ‘انڈر12 نمبر ون حمزہ رومان ‘شاہ سوارودیگر شامل ہیں۔