محمد اکرم ساہی اور دیگر کا  جاوید میانداد سے اظہار تعزیت

136

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی ہمشیرہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔سابق صدر کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری نے بھی جاوید میانداد سے ان کی ہمشیرہ اور فیصل کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہویے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔